Voice of Asia News

جج کو ہٹانے میں تاخیر ہی سہی مگر اب معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ‘ قمر زمان کائرہ

لاہور( وائس آف ایشیا) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کا فیصلہ پہلے آجانا چاہیے تھا، تاخیر سے سہی مگر اب فیصلہ آ گیا ہے تو معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ اس امر کا اظہار ہے کہ اعلی عدلیہ نے جج ارشد ملک کی وضاحت قبول نہیں کی،عدلیہ کو چاہیے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کروا کر تمام کرداروں کو بے نقاب کرے۔اس معاملے کو صرف جج کو ہٹائے جانے تک محدود نہیں رہنا چاہیے ۔تحقیقات کر کے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جائے۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اس جج پر الزامات ریاستی ڈھانچے اور اداروں کی کارکردگی پر سنجیدہ سوال کھڑے کرتے ہیں،جج پر لگنے والے اور جج کے الزامات کی حقیقت تحقیقات کے بنا ء سامنے نہیں آ سکتی،معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اسے منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔
وائس آف ایشیا12جولائی 2019 خبر نمبر134

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •