Voice of Asia News

تحقیق سے سیکھنے کا عمل مکمل ہوتا ہے،فزکس کے علم میں انسان کے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے، عارف علوی

 
اسلام آباد( وائس آف ایشیا) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ تحقیق سے سیکھنے کا عمل مکمل ہوتا ہے،فزکس کے علم میں انسان کے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔ پیر کو انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تحقیق انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحقیق سے سیکھنے کا عمل مکمل ہوتا ہے،فزکس کے علم میں انسان کے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔انہوں نے کہاکہ علم کے میدان میں جستجو ہمیشہ جاری رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی اور صحت کے شعبے میں استعدادکاربڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے حصول کیلئے متبادل ذرائع کا استعمال ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی وسائل کی ترقی پر بھی بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ مصنوعی ذہانت کا شعبہ روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
وائس آف ایشیا15جولائی 2019 خبر نمبر96

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •