Voice of Asia News

زرین خان کی نئی فلم آنے سے قبل ہی مشکلات کا شکار، ریکارڈنگ کا ڈیٹا غائب

ممبئی( وائس آف ایشیا) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی آنے والی فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ ریلیز سے قبل ہی کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو غائب ہونے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان ان دنوں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کا سب سے اہم حصہ مکمل کیا گیا جس کی تمام شوٹنگ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلاع کنگنا میں فلمائی گئی۔ فلم کی شوٹنگ اور تمام محنت پر اس وقت پانی پھر گیا جب ٹیکنیشن سے دونوں ہارڈ ڈرائیو گم ہوگئیں۔بتایا جارہا ہے کہ گم ہونے والی دونوں ہارڈ ڈرائیو میں نہ صرف شوٹنگ کی تمام ریکارڈنگ تھی بلکہ اس میں پانچ روز تک بنائی جانے والی تصاویر بھی تھیں۔ اس معاملے نے فلم میکرز کو پریشان کرکے رکھ دیا جس کے بعد یہ مسئلہ قانونی شکل اختیار کرگیا ہے۔ فلم میکرز نے گم ہونے والی ہارڈ ڈرائیو کی تلاش کے لیے تھانے میں شکایت درج کروا دی۔ذرائع نے بتایا کہ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد پوری ٹیم ممبئی واپس آگئی لیکن اس کے بعد ڈیجیٹل امیجنگ ٹیکنیشن ہارڈک جوشی ایک ہفتے تک آفس نہیں آیا جس کے بعد کئی بار رابطہ کرنے اور نامناسب جواب ملنے پر اس کے گھر جا کر ملاقات کی گئی اس دوران اس نے ہارڈ ڈرائیو گم ہونے کا انکشاف کیا۔فلم کے ہدایت کار ویاس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پولیس اس معاملے کو ہر زاویئے سے دیکھے گی اور ہارڈ ڈرائیو ڈھونڈنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •