Voice of Asia News

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے بچوں کو کھیل میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دے دیا

 لندن( وائس آف ایشیا)عالمی کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے دلبرداشتہ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے بچوں کو کھیل میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ بچو کھیلوں میں شمولیت نہ اختیار کرنا، بیکری کا کام سیکھ لیں یا پھر کوئی اور کام کریں، چاہے موٹے ہو جائیں مگر خوش رہیں۔اس سے قبل انہوں نے نیوزی لینڈ کے تمام مداحوں سے شکست پر معذرت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میچ کے دوران ہماری پذیرائی کرنے کے لئے بہت شکریہ، ہمیں معاف کر دیں کہ ہم آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فائنل میں شکست بہت تکلیف دہ ہے، میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ آنے والے دو دنوں تک میں میچ کا آخری آدھے گھنٹے کا کھیل زہن سے نکال سکوں۔انہوں نے اس موقع پر انگلینڈ کو جیت پر مبارک باد بھی پیش کی۔
وائس آف ایشیا16جولائی 2019 خبر نمبر78

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •