Voice of Asia News

آئی سی سی نے اچھا مذاق کیا، بلیک کیپس زیرو رنز سے ہار گئے

ویلنگٹن /لندن( وائس آف ایشیا) انگلینڈ سے سنسنی خیز مقابلے میں شکست پر نیوزی لینڈ کے کرکٹ شائقین بھی انتہائی مایوس دکھائی دیے۔مقامی اخبار نے اس مناسبت سے شہ سرخی لگائی کہ اینڈ آف دی ورلڈ!، بلیک کیپس زیرو رنز سے ہارگئے۔مقامی ریڈیو کے مطابق پیرکو ویلنگٹن کی سڑکیں ویران رہیں اور شکست پر کیوی شائقین غمزدہ دکھائی دیے، سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے ٹویٹر پر لکھا کہ آئی سی سی کا شاندار کارنامہ، آپ نے اچھا مذاق کیا!۔کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ فائنل ٹائی ہونے پر مشترکہ فاتح والی بات پر غور کرنا چاہیے تھا، کپتان کین ولیمسن نے بھی زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر فیصلے کو شرمناک قرار دیا۔
وائس آف ایشیا16جولائی 2019 خبر نمبر79

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •