Breaking News
Voice of Asia News

امریکی خاتون ٹیچر کو 13 سالہ شاگرد سے جسمانی تعلق پر 20 سال قید کی سزا

واشنگٹن( وائس آف ایشیا)ایک خاتون ٹیچر کو 13 سالہ شاگرد کے ساتھ جسمانی تعلق پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ بریٹینی زامورا کو گزشتہ سال مارچ میں کم عمر شاگرد سے جسمانی تعلق قائم کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے اس لڑکے (اس وقت اس کی عمر 12 سال تھی) سے متعدد بار کلاس روم اور گاڑی میں جسمانی تعلق قائم کیا تھا۔ بریٹینی نے 10 بار شاگرد کے ساتھ جسمانی تعلق جبکہ 2 بار ریپ کا اعتراف کیا ہے، جبکہ وہ فحش مواد بھی اس بچے کو بھیجتی رہتی تھی۔بریٹینی کو اس وقت پکڑا گیا جب چھٹی جماعت (اس وقت) کے طالبعلم کے والدین نے بیٹے کے رویے میں غیرمعمولی تبدیلیوں کا نوٹس لیا اور پھر اس کے فون میں ایک مانیٹرنگ سافٹ وئیر انسٹال کردیا۔لڑکے کی ماں نے عدالت کو بتایا کہ اس تعلق سے قبل وہ بہت معصوم بچہ تھا اور ٹیچر نے اس کی معصومیت ختم کردی، میرے خاندان کے ساتھ جو کچھ اس نے کیا، اس کی وجہ سے مجھے بریٹینی سے نفرت ہے۔اس نے مزید کہا کہ اب وہ اپنی جوانی اور بلوغت کا بڑا حصہ جیل میں گزارے گی، میں اسے مزید اپنے بیٹے کی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتی۔اس مقدمے میں عدالت نے ملزمہ کو 20 سال قید کی سزا سنائی جس کے دوران پیرول پر رہائی بھی نہیں دی جائے گی۔عدالت میں ملزمہ نے اپنی حرکت پر معافی مانگتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ کمیونٹی کے لیے خطرہ نہیں میں ایک اچھی عورت ہوں جس نے غلطی کی اور اس پر دل سے پچھتا رہی ہوں۔
وائس آف ایشیا16جولائی 2019 خبر نمبر89

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •