Voice of Asia News

خام تیل کی قیمت میں بے پناہ اضافے کا امکان نہیں، انرجی ایجنسی

ویانا( وائس آف ایشیا ) انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ عالمی سطح پر آئندہ مہینوں میں خام تیل کی قیمت میں بے پناہ اضافے کا خدشہ موجود نہیں۔بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ بظاہر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا باعث نہیں بن سکتا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ اس وقت خام تیل کی کھپت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور یہی پہلو خامتیل کی فی بیرل قیمت میں اضافے میں بڑی رکاوٹ ہے۔انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ بظاہر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا باعث نہیں بن سکتا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •