Breaking News
Voice of Asia News

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5صوبائی وزرا ء کے محکمے تبدیل کر دیئے

لاہور(وائس آف ایشیا)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 5صوبائی وزرا ء کے محکمے تبدیل کر دیئے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے میاں اسلم اقبال کو اطلاعات اور کلچر کا اضافی قلمدان سونپ دیا، صمصام بخاری کو محکمہ کنسولیڈیشن دیا گیا ہے۔ سوشل ویلفیئراور بیت المال کے محکمے وزیر قانو ن راجہ بشار ت کے سپرد کئے گئے ہیں۔ہائر ایجوکیشن کے وزیر ہمایوں یاسر سے سیاحت کااضافی قلمدان واپس لے لیا جس کا اضافی قلمدان یوتھ آفیئرز کے وزیر تیمور خان کو دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات کی وزارت وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پاس رکھی ہے۔ قبل ازیں یہ وزارت راجہ بشارت کو دی گئی تھی۔ محمد اجمل سے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی وزارت واپس لے لی گئی، ان کو چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی وزارت دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز پنجاب کابینہ میں ردوبدل کی منظوری دی تھی۔
وائس آف ایشیا19جولائی 2019 خبر نمبر112

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •