Voice of Asia News

ایڈز سے ہلاکتوں میں 2010 ء کی نسبت 2018 ء میں 33 فیصد کمی ہوئی،اقوام متحدہ

 
اقوام متحدہ(وائس آف ایشیا)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2010ء کے مقابلے میں ایڈز کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں گزشتہ سال ایک تہائی کمی ہوئی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے ’یو این ایڈز‘ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ایڈز کے سبب ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ سال 7 لاکھ 70 ہزار تک گر گئی ہے جو کہ 2010ء کے مقابلے میں 33 فیصد کم ہے، تاہم ادارے نے خبردار کیا کہ ایڈز کی بیماری کے خاتمے کی عالمی کوششیں فنڈ کی کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 3.79 کروڑ افراد ایچ آئی وی کے مرض میں مبتلا ہیں، ان میں سے تقریباً 2.33 کروڑ کو کسی حد تک ’انٹیریٹورل تھراپی تک رسائی حاصل ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈز کے سبب 2017ء میں مرنے والے 8 لاکھ افراد کے مقابلے میں یہ تعداد 2018ء میں 7 لاکھ 70 ہزار تک گر گئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •