Voice of Asia News

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کیپٹل ون ارینا کا دورہ

 
واشنگٹن(وائس آف ایشیا)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی دارالحکومٹ واشنگٹن میں کیپٹل ون ارینا کا دورہ کیا ۔وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن کے اسی ایرینا میں پاکستانیوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرینا میں کمیونٹی ایونٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر سینیٹر عبداللّٰہ ریار نے انہیں انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم نے پاکستانیوں سے ملاقات کو خاص طور پر اپنے پروگرام میں شامل کیا ہے۔اس سے قبل ایک بیان کے ذریعے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کی دورہ امریکا کی مصروفیات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس کا دورہ بھی کریں۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ملاقات دو نشستوں میں ہو گی، پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہو گی۔وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے ورلڈ بینک کے وفد سے مذاکرات بھی ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرکاری مصروفیات کے بعد وزیر اعظم کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی اور اس کے بعد پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کریں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •