Voice of Asia News

ہالی وڈ میوزیکل فینٹسی فلم ’’ کیٹس ‘‘ کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(وائس آف ایشیا) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور جینیفر ہڈسن کی نئی میوزیکل فینٹسی فلم ’’کیٹس ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ٹام ہوپر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’کیٹس ‘‘ تمام اداکار بلیوں کے حلیے میں دکھائے گئے ہیں جس کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ سب ایک رات کیلئے ایک جگہ پر اکٹھے ہوتے ہیں جہاں وہ گانوں کی صورت میں اپنی کہانیاں بیان کرتے ہیں۔ فلم میں ٹیلر سوئفٹ، جینیفر ہڈسن، جوڈی ڈینچ، ادریس ایلبا، جیمز کورڈن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم رواں سال 20 اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وائس آف ایشیا20جولائی 2019 خبر نمبر22

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •