Breaking News
Voice of Asia News

میں تو وزارت اطلاعات لینا ہی نہیں چاہتا تھا مگر حالات ایسے بن گئے تھے کہ لینا پڑی، صمصام بخاری

اسلام آباد (وائس آف ایشیا )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ میں تو وزارت اطلاعات لینا ہی نہیں چاہتا تھا مگر حالات ایسے بن گئے تھے کہ لینا پڑی، کسی کو چھا لگے یا برا ثابت ہونے تک کسی کو چور یا ڈاکو نہیں کہہ سکتا ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میں تو وزارت اطلاعات لینا ہی نہیں چاہتا تھا مگر حالات ایسے بن گئے تھے کہ لینا پڑی، وزیر اعظم عمران خان جہاں بھیجیں گے میں کام کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا ثابت ہونے تک کسی کو چور یا ڈاکو نہیں کہہ سکتا۔صمصام بخاری کا کہنا تھا ن لیگ کے حوالے سے سفارش بیرون ملک سے آئی تھی وقت آنے پر نام بھی منظر عام پر آجائے گاانہوں نے کہا کہ ہماری حکومتی مجبوریاں ہیں مگر مریم نواز پر ایسی کوئی پابندی نہیں وہ خود بتادیں ان کو کس نے آفر دی۔
وائس آف ایشیا20جولائی 2019 خبر نمبر132

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •