Voice of Asia News

پاکستان ایئرفورس ہی خلاباز کا انتخاب کریگی، فواد چوہدری

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایئرفورس ہی خلابازکاانتخاب کریگی، سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے، ادائیگیاں موبائل فون پر لے آئیں گے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہاکہ عام طور پر خلا میں جانے کیلئے پائلٹس کا انتخاب کیا جاتا ہے، ایئرفورس کے پائلٹس کی ٹریننگ اچھی ہوتی ہے، پاکستان میں بھی ایئرفورس ہی خلاباز کا انتخاب کریگی۔فواد چوہدری نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے جس کے پاس سائنس اینڈٹیکنالوجی سے متعلق آئیڈیاز ہیں ہم سے شیئر کرے جس کے پاس سائنس اینڈٹیکنالوجی سے متعلق آئیڈیاز ہیں ہم سے شیئر کرے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری بیوروکریسی میں لوگوں کوواٹس ایپ بھی چیک کرنانہیں آتا، کوشش ہے نوجوانوں کوسائنس اینڈٹیکنالوجی میں چارج دے سکیں، ادائیگیاں موبائل فون پرآئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان ہوں سائنسدان نہیں،سیاست پرتوبات کروں گا، ہماراسب سے بڑامسئلہ منصوبہ سازی نہ ہونے سے پیسوں ضیاع ہے، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کوپیپرلیس کردیاہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی قابل ہیں ان کاپلان تکمیل کوپہنچاتوملک کی کامیابی ہوگی، مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا بیوروکریٹ،پروفیسرکوکچھ سمجھتاہی نہیں، ٹیکنالوجی کے استعمال سے منچھرجیل کی صفائی کرناچاہتے ہیں۔چاند کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ محکمہ موسمیات کوآرڈنیشن سے کام کرے تو موسم کی پیشگوئی بہتر ہو جائیگی، مسئلہ ٹیکنالوجی سے زیادہ کوآرڈنیشن کی کمی کاہے۔
وائس آف ایشیا26جولائی 2019 خبر نمبر167

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •