Voice of Asia News

وزیراعظم نے عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے کا نوٹس لے لیا ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے کا نوٹس لے لیا ہے ،عرفان صدیقی سے کوئی زیادتی نہیں ہونے دینگے ،عمران خان انتظامیہ کو صاف وشفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ، ایف 16طیاروں کی تکنیکی سپورٹ کیلئے امریکی 125ملین ڈالر کی سپورٹ بھارتی پروپیگنڈے کی ہار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے کیا ۔فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگائے جانے کا نوٹس لے لیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ عرفان صدیقی نے جس کو گھر دیا اس کے بارے میں کچھ سوالات ہیں اور کرایہ داری قانون مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے ہی بنایا گیا تھا لیکن ہم عرفان صدیقی سے کوئی زیادتی نہیں ہونے دینگے اور حکومت کا عرفان صدیقی کیخلاف ایف آئی آر سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے وزیراعظم نے انتظامیہ کو صاف و شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اس کے علاوہ فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو مثبت قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی ، لاجسٹک سپورٹ فنڈز کا اعلان کیا ہے طیاروں کیلئے 125ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان کو فراہم کی جائے گی وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت معاشی تعاون بڑھانے میں بھی سنگ میل ثابت ہوگا اور خطے میں بھی مثبت ماحول پیدا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا نے وزیراعظم کے موقف کی تائید کی ہے اس وقت پاکستان درست سمت میں نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے معیشت کی مضبوطی ، قومی ترقی اور اصلاحات کا عمل تبدیلی لارہی ہے امریکہ کی جانب سے اعلان ایک بہت بڑی پاکستان کی کامیابی ہے امریکی اعلان پلوامہ کے بعد بھارتی پروپیگنڈے کی ہار ہے اور پاکستان کے اصولی موقف کی جیت ہے۔
وائس آف ایشیا27جولائی 2019 خبر نمبر165

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •