Breaking News
Kiev, Ukraine - August 26, 2013 - A collection of well-known social media brands printed on paper and placed on plastic signs. Include Facebook, YouTube, Twitter, Google Plus, Instagram and Tumblr logos.
Voice of Asia News

سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی تجویز نہیں دی، پی ٹی اے کی وضاحت

اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے اپنے چیئرمین کی جانب سے حکومت کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی تجویز کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی اے نے کہا کہ ان میڈیا رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی تجویز دی ہے۔قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے عظیم باجوہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد بہت بڑا مسئلہ ہے، سوشل میڈیا پر جعلی ناموں سے بھی اکاؤنٹ چلائے جارہے ہیں، زیادہ ویب سائٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ حکومت پالیسی بناکر چین اور یو اے ای کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو بلاک کردے، حکومت پالیسی بنائے اور مقامی سطح پر متبادل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ بنائی جائیں، بصورت دیگر پی ٹی اے کی تکنیکی صلاحیت کو بڑھائیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •