Voice of Asia News

سیاحت کا شعبہ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے ، تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ناران جانے والے سیاحوں کے ساتھ چلکھڈ کے مقام پر بارشوں کے باعث پیش آنے والے ناگہانی لینڈ سلائیڈنگ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت کا شعبہ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے۔ا اسپیکر کی جانب سے حالیہ مون سون کے دورانیے کے دوران سیاحتی اداروں اور محکمہ موسمیات کو سیاحوں کو پیشگی اطلاعات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ سیاحتی علاقوں میں تمام متعلقہ حکومتیں سیاحوں کو پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔اسپیکر قومی نے کہاکہ لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے اور بروقت سہولیات کی فراہمی پر متعلقہ اداروں ستائش کے مستحق ہیں۔ اسپیکر نے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ میں اپنی قیمتی جانیں کھو جانے والے سیاحو ں کے ایصال ثواب اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وائس آف ایشیا27جولائی 2019 خبر نمبر125

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •