Voice of Asia News

پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پیش کردیا

نیویارک(وائس آف ایشیا )پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لائحہ عمل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پیش کیا۔ امن دستے بھیجنے والے ممالک کا گروپ ملیحہ لودھی نے 2017 میں بنایاتھا، گروپ بنانے میں مراکش بھی شریک تھا،یہ گروپ امن دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات پر اداروں سے مشاورت کرتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کاجائزہ لے، تعیناتی میں تاخیر سے مالی وتکنیکی نقصان ہوتاہے، جس کاخمیازہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کو بھگتنا پڑتا ہے۔
وائس آف ایشیا27جولائی 2019 خبر نمبر146

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •