Voice of Asia News

وزیراعظم کا پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوسی کا اظہار

 
اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر صوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوسی کا اظہار کیا، شہریوں کے شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سرفہرست جبکہ سندھ حکومت سب سے پیچھے ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان سٹیزن پورٹل پرصوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی، شہریوں کے شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کے ادارے سرفہرست ہیں۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں اوراداروں نے تین لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد شکایات حل کیں، وفاقی اداروں کی جانب سے نواسی فیصد شکایات حل کی گئیں۔شہریوں کی شکایات حل کے حوالے سے سندھ حکومت سب سے پیچھے ہے، سندھ کیصوبائی محکمے اب تک صرف تیس فیصد شکایات حل کرسکے۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان بھر میں زیرالتوا شکایات کی تعداد سینتیس ہزار پانچ سوچوہترہے، جس میں سے بتیس ہزار زیرالتوا شکایات صرف حکومت سندھ کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے صوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت سندھ کی جانب سے عدم تعاون کا نقصان شہریوں کو ہو رہا ہے۔وزیراعظم نے سندھ کے چیف سیکرٹری کوخط لکھنے کی ہدایت کردی اور کہا وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 90 فیصد شکایات پر عملدرآمد ہوا، کے پی حکومت نے86 اورپنجاب نے 85 فیصد شکایات حل کیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان حکومت نے 74 فیصد شکایات حل کیں۔
وائس آف ایشیا27جولائی 2019 خبر نمبر150

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •