Voice of Asia News

عمران خان کا دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

 
اسلام آباد ( وائس آف ایشیا) وزیر اعظم عمران خان نے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان اور افسران جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، اﷲ تعالیٰ تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے، شہید جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ میری دعائیں پاک فوج اور افسر سمیت دس شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں
وائس آف ایشیا27جولائی 2019 خبر نمبر169

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •