Voice of Asia News

نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے‘ نوازشریف

 
لاہو ر(وائس آف ایشیا) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے اور جلد ان کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالا ت کااظہارانہوں نے جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کے چاروں صوبائی درالحکومتوں میں یوم سیاہ پر ہونے والے جلسوں پر بریفنگ دی۔ شہبازشریف نے سول لائن سمیت لاہور کے دیگر تھانوں میں ان سمیت دیگر لیگی رہنماوں و کارکنوں پر درج ہونے والے مقدمات سے بھی نوازشریف کو آگاہ کیا۔نوازشریف نے شہبازشریف کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کے لئے سرگرم رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے، جلد ان کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کا طبی معائنہ بھی کیا اور ڈاکٹر عدنان نے ایک بار پھر نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی جب کہ شریف خاندان نے نوازشریف کے ساتھ پرہیزی کھانا بھی کھایا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •