Voice of Asia News

اپوزیشن کی ساری توجہ ملک بچانے کے لیے نہیں بلکہ لیڈر بچانے پر مرکوز ہے،سردار دوست محمد مزاری

 
لاہور (وائس آف ایشیا) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ساری توجہ ملک بچانے کے لیے نہیں بلکہ لیڈر بچانے پر مرکوز ہے۔اپوزیشن ملکی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔جبکہ عوام نے ان کی لوٹ مار اور کرپشن کا بھانڈا پھوٹنے پر ان کو مسترد کردیا ہے ۔انہوں نے یوم سیاہ اپنی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنے کے لئے منایاہے نہ کہ عوامی مفاد کے لیے۔یوم سیاہ کی ناکامی اپوزیشن کی دم توڑتی ہوئی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے پاکستان کے عوام انتشار کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں اور قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پر پورا اعتماد ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک کامیاب ترین دورہ ہے اور تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی وزیراعظم نے امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کی ہے اور امریکہ پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کو بھیک کی ضرورت نہیں بلکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ایڈ نہیں ٹریڈ چاہتا ہے اور پاکستان کو اس کامیاب دورہ کے ثمرات ملنا بھی شروع ہو گئے ہیں۔شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر فوج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •