Voice of Asia News

آرمی چیف سے ازبک جنرل کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال

راولپنڈی( وائس آف ایشیا)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سربراہ سٹیٹ سکیورٹی سروس ازبکستان لیفٹیننٹ جنرل ازیزوف عبدالسلام نے ملاقات کی جس میں پاک ازبک عسکری تعلقات میں فروغ پراتفاق کیاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سربراہ سٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان لیفٹیننٹ جنرل ازیزوف عبدالسلام نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور علا قائی سلا متی صورتحال سمیت پا ک ازبک فوجی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ،دونوں حکام میں انسداددہشتگردی اورتربیتی شعبہ میں تعاون پربھی اتفاق کیاگیا،آئی ایس پ آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ازیزوف عبدالسلام نے دہشتگردی کے خلا ف کے کردار اور کاوشوں کوسراہا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •