Voice of Asia News

پولیس کے شہداء کو آرمی چیف کا خراجِ تحسین

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہنے پولیس کے یومِ شہداء کے موقعہ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈایئریکتر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ’’چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے کہ پولیس کے یومِ شہداء کے موقعہ پرپولیس کے شہداء اور ان کے اہلِ کانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔پاکستانی پولیس نے گزشتہ سالوں میں ثابت کیا ہے کہ وہ ایک مضبوط پیشہ ور ادارہ ہے۔پولیس نے دہشتگردی کے خلاف دوسرے سکیورٹی فورسز کے اداروں کے ساتھ مل کر بہترین کام کیا ہے ‘‘ ۔پولیس آج اپنے شہداء کی یاد میں یومِ شہداء منا رہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وسائل کی کمی اور دیگر مسائل کے باوجود پولیس نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دی ہیں، تمام شہداہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔اتوار کووفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے یوم شہدائے پولیس پر بیان میں کہا کہ سلام پیش کرتا ہوں ان عظیم ماوں کو جنہون نے اپنے بیٹے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے قربان کر دیئے۔ جب تک ملک کے محافظ پر عزم ہیں کو ئی اندرونی یا بیرونی سازش اس ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ملک کے خلاف کاروئیاں کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے۔پولیس کے شہدا کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیںکہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اس کی عزت اور بقاء کی خاطر کے لیے جان دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ آج ملک بھر میں پولیس کے شہداء کی یاد مین تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جہاں وطن کے ان بیٹوں کو سلام پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی جانیں شہرہوں کی سلامتی کے لیے قربان کر دیں۔

 

 

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •