Voice of Asia News

ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال کے دوران 7 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوگیا

لاہور( وائس آف ایشیا)ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال کے دوران 7 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوگیا، رواں سال 22 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ افراد نے گوشوارے جمع کرادیئے، ڈیڈ لائن میں اضافے کے بعد تعداد میں مزید اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت صرف ایک سال کے دوران ناقابل یقین انداز میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں 7 لاکھ سے زائد کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 30 ستمبر 2018ء کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ مقرر تھی تاہم مطلوبہ ہدف پورا نہ ہونے کے باعث حکومت نے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں کئی بار توسیع کی۔ ایف بی آر کے مطابق سال 2018ء کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، رواں سال 22 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ افراد نے گوشوارے جمع کرادیئے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو توقع ہے کہ آج رات تک ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ ریونیو بورڈ کی جانب سے جاری ریکارڈ کے مطابق سال 2017ء میں 17 لاکھ سے زیادہ افراد نے گوشوارے جمع کرائے تھے۔ دوسری جانب ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی کل آخری تاریخ تھی تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک بار پھر ٹیکس گزاروں کو مہلت دیتے ہوئے 9 اگست تک توسیع کردی۔ اس حوالے سے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ کئی بار کی توسیع کے بعد کل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی تاہم ایف بی آر نے 9 اگست تک توسیع کرتے ہوئے ٹیکس گزاروں کو مزید مہلت دے دی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •