Breaking News
Voice of Asia News

وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر کے معاملے میں سامنے آنے کا مطالبہ

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان نےبھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر کی جانے والی جارحیت کے بعد امریکیصدر ڈونلڈ ٹرمپ سےسامنے آنے کا مطالبہ کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’امریکی صدر نے کشمیر کے معاملے میں ثالثی کی پیشکش کی تھی اور یہی وہ وقت ہے جب انہیں درمیان میں آجانا چاہیے کیونکہ ایل او سی پر بھارتی قابض فورسز نے نئے سرے سے جارحانہ اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔اس کی وجہ سے خطے میں بڑے بحران کا خدشہ ہے‘‘۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی کی پیشکش کی تھی جسےبھارت نے مسترد کر دیا تھا اور اس کے بعد امریکہ نے بھارت کو متنبہ بھی کیا تھا کہ بھارت اپنے آپشن ختم کرتا جا رہا ہے۔ اب وزیراعظم عمران خان نے خود صدرٹرمپ کو مسئلہ کشمیر کے معاملے میں بیچ میں پڑنے کا کہا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •