Voice of Asia News

ابوظہبی کے ولی عہد کا مصر کے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کیلئے 5 کروڑ پاؤنڈز کا عطیہ

دبئی(وائس آف ایشیا) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے قاہرہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے لیے 5 کروڑ مصری پاؤنڈز کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔یو اے ای نے گذشتہ روز کینسر انسٹی ٹیوٹ کے باہر ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔امارات کی وزارت برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مجرمانہ عمل دینی اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔بیان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے دھماکے کا شکار ہونے والے افراد کے خاندانوں سے گہری تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا گیا کہ امارات دہشت گردی کو ہر صورت میں یکسر مسترد کرتا ہے اور اس کے خلاف ثابت قدمی سے جما ہوا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •