Voice of Asia News

برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی نمائشوں کے انعقاد کیلئے موثر پالیسی مرتب کی جائے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

لاہور( وائس آف ایشیا) پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے عارف احمد کی چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹیپاکستان تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عارف احمد پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اوربرآمدات کے فروغ کیلئے سر گرمیوں میںاسٹیک ہولڈرز سے روابط کو فروغ دیں گے ۔کارپٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم ساجد ، سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک ،سینئر ممبر ریاض احمد ، سعید خان ، اکبر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •