Voice of Asia News

دو سال ماؤں کا دودھ پینے والے بچے بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں

لاہور( وائس آف ایشیا) دوسال تک ما ں کادودھ پینے والے بچے مضبوط مدافعتی نظام کی وجہ سے عمربھر بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ماں کا دودھ بچوں کو غذائیت کے ساتھ ساتھ بچوں کے نظام انہضام،اسہال ،دست،دمہ ،الرجی اور سانس کی دیگر بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انچارج ہیپاٹائٹس کلینک جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹرخلیل بخاری نے کیا۔انہوں نے کہا کہ متواتر دو سال دودھ پینے والے بچے ہونہار اور شوگر کے علاوہ اچانک اموات کا سبب بننے والی بیماریوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے ماؤں پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں۔
وائس آف ایشیا08اگست 2019 خبر نمبر41

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •