Voice of Asia News

بھارت نے مہم جوئی کی تو ہمارا رد عمل 27 فروری سے بھی سخت ہو گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (وائس آف ایشیا) پاک فوج نے بھارت کو کسی مہم جوئی کرنے کی صورت میں رد عمل 27 فروری سے بھی سخت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی جنرل کا بیان ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہبھارت جھوٹ کے ذریعے ایل او سی پر کارروائی کا بہانہ تراش رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر میڈیا میں بلیک آؤٹ ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آزادکشمیر غیرملکی میڈیا کے لیے قابل رسائی ہے، اقوام متحدہ کا فوجی مبصر گروپ کہیں بھی جاسکتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے سوا کیا کہ کیا بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں ایسا ممکن ہے؟ بھارتی فوجی بہادر کشمیریوں کی جدوجہد دبانے میں ناکام رہی، فوج کی مزید تعیناتی بھی ناکام ہوگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے کو مس ایڈونچر کیا تو ہمارا رد عمل 27 فروری سے بھی سخت ہو گا۔بھارت کی ہزاروں توپیں بھی مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں کی آزادی کی جدوجہد کو کئی دہائیوں تک بھی دبا نہیں سکیں اب کی بار بھی ایسا ہی ہو گا۔

یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تو دنیا بھر میں موجود کشمیریوں اور مسلمانوں کا خون کھولا اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج سے گھبرا کر بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کی۔ جس کے بعد اب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج اور حکومت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انہیں کسی مہم جوئی کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کا انتباہ بھی جاری کر دیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •