آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغان سفیرکی ملاقات ۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی (وائس آف ایشیا)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیرشکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی، جس میں افغان مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیو میں افغان سفیرشکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانمفاہتی عمل کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانسفیرشکراللہ عاطف مشال کی ملاقات میں مجموعی علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔