Voice of Asia News

گیس صارفین کے ماہانہ کم از کم بل میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے گھریلوصارفین کے علاوہ دیگرتمام کٹیگریزکے صارفین کے لیے گیس کے ماہانہ کم ازکم بل میں اضافہ کردیاہے۔اوگرا کی جانب سے اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل کمرشل صارفین کاکم ازکم ماہانہ گیس بل5880روپے سے بڑھاکر6415روپے کردیاگیا ہے۔آئس فیکٹریز کا کم سے کم ماہانہ گیس بل5880روپے سے بڑھا کر6415روپے کردیا گیا ہے۔جنرل انڈسٹریل سیکٹر کے لیے کم سے کم ماہانہ گیس بل26301روپے سے بڑھا کر 36449روپے کردیاگیاہے۔پانچ زیروریٹڈ سیکٹرز کے لیے گیس کاکم سے کم ماہانہ بل 20232روپے سے بڑھا کر 28060کردیاگیاہے ۔سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کا کم سے کم ماہانہ بل 33045سے بڑھ 45803کردیاگیا ۔سیمنٹ فیکٹریوں کے لیے گیس کاماہانہ کم ازکم بل 32877روپے سے بڑھا کر 47588روپے کردیاگیا۔پاور اسٹیشنوں کے لیے گیس کا کم ازکم ماہانہ بل 21209 روپے سے بڑھ کر 29416روپے کردیاگیاہے ۔آئی پی پیز کا گیس کا ماہانہ کم ازکم بل 21209روپے سے بڑھا کر 29416روپے ہوگیاہے ۔کیپٹو پاور پلانٹس کا کم ازکم ماہانہ گیس بل 26301روپے سے بڑھا کر 36449 روپے کردیاگیاہے۔دوسری طرف دفاتر اسپتالوں، تعلیمی اداروں، گیسٹ ہاوسز،رہائشی کالونیوں اور خیراتی اداروں کے گیس کے کم سے کم ماہانہ بل میں کمی کردی گئی ہے۔اس کٹیگری کے صارفین کا ماہانہ کم ازکم گیس بل 4680روپے سے کم کرکے 3900روپے ماہانہ کردیاگیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •