Breaking News
Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر ، 24 سے زیادہ حریت کارکنوں کو گرفتار کر کے آگرہ منتقل کردیا

سرینگر (وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ نے دفعہ370کی منسوخی کے خلاف مقبوضہ علاقے میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے 24سے زائد حریت کارکنوں کو گرفتار کر کے سرینگر سے آگرہ منتقل کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتار حریت کارکنوں کو بھارتی فضائیہ کے خصوصی طیارے میں اتر پردیش منتقل کر کے ا?گرہ سینٹرل جیل میں نظربند کردیاگیا۔اطلاعات کے مطابق ان کارکنوں کو ممکنہ طورپر پتھراؤ میں ملوث قرار دیکر مقبوضہ کشمیر سے باہر منتقل کردیاگیا ہے۔ بھارت میں نریندر مودی کی فرقہ پرست حکومت نے پیر کو دفعہ 370جس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی کے اعلان سے قبل مقبوضہ کشمیر کا مکمل طور پر فوجی محاصرے کرلیا تھا۔ادھر بھارتی نیشنل کانگرس کے رکن پارلیمنٹ اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد اور کشمیر میں کانگرس کے سربراہ غلام احمد میر کودونوں رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے سرینگر ائیر پورٹ پر حراست میں لیکر واپس نئی دلی منتقل کردیا گیا۔بھارتی حکام کو تشویش ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو کشمیریوں تک رسائی دینے سے خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو جائے گی جہاں پہلے سے ہی سخت کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کا بل منظور کرنے سے ایک دن قبل سے 4اگست سے مسلسل پابندیاں اور کرفیو نافذ ہے جبکہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد کو بھی مقبوضہ علاقے میں تعینات کیاگیا ہے۔
وائس آف ایشیا09اگست 2019 خبر نمبر65

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •