Voice of Asia News

بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے کشمیری اور پاکستانی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ

برمنگھم( وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے کشمیری اور پاکستانی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہر ے کی قیادت بیرون ملک کشمیریوں کے وزیر راجہ جاوید اقبال، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، کشمیر رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ، مفتی فضل احمد قادری، صدر چوہدری محمد عظیم، سکریٹری راجہ امجد خان ، تحریک انصاف کے چوہدری خادم حسین ، مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق صابر، پیپلز پارٹی کے چوہدری شاہنواز چوہدری شاہنواز، جماعت اسلامی کے سردار افتاب خان کر رہے تھے مظاہر ین نے بھارتی دہشتگردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دینے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کیا جائے، بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے کا مطالبہ کیا بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف نعرے لگائے گے، مظاہرے سے ممبر آف پارلیمنٹ خالد محمدد اور سابق ممبر آف پارلیمنٹ جارج گیلوے نے خطاب کیا اور بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی کہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم رکھنے کے لیے ظلم اور تشدد کر رہا ہے اس سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ ہوگا امن کے راستے میں بھارت رکاوٹ ہے اقوام متحدہ کو ان حالات میں نوٹس لینا چاہئے برطانوی حکومت کو خطے کے امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ راجہ جاوید اقبال نے کہا بھارت نے جو راستہ اختیا کیا جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے اس سے دنیا کے امن کو شدید خطرہ ہے عالمی امن اور انسانیت کے علمبرداروں کو بھارت کے ظالمانہ ہاتھوں کو روکنا چاہئے۔ محمد غالب نے کہا کہ بھارت کو اگر جنگ کرنے کا بہت شوق ہے تو پورا کر لیے بھارت کو دنیا میں بے نقاب اور مودی کوذلیل و خوار کیا جائے گا کہ مودی انسانیت کا دشمن ہے اسے دہشتگرد قرار دیا جائے اور بھارت کے ساتھ سفارتی تعلاقات ختم کیے جائیں۔ مظاہرے میں مختلف پاکستانی اور کشمیری جماعتوں کے رہنماؤں تحریک انصاف پاکستان کے عابد خٹک، حافظ محمد ادریس، نائب حسین مغل، راجہ قمر عباس، مفتی عبدالمجید ندیم، مزمل ایوب ٹھاکر، کونسلر چوہدری محمد فاضل، کونسلر چوہدری ذاکر ، نائب حسین مغل ، افتخار جگنو ، راجہ جانباز، روف مغل، خواتین رہنما سمیرا فرخ، آسیہ حسین، بلقیس راجہ، شائستہ صفی اورعلماکرام نے شرکت کی مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر43

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •