Breaking News
Voice of Asia News

شمالی کوریا کا سمندر کے اندر دو مزید میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ ( وائس آف ایشیا) شمالی کوریا نے سمندر کے اندر دو مزید میزائلوں کا تجربہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر کے اندر دو مزید میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جس کے بعد یہ اس کا حالیہ ہفتوں میں ایسا پانچواں تجربہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ یہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ہیں،اگر اس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگا۔میزائلوں کی یہ لانچ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند دن بعد ہی ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کی جانب سے ایک بہت شاندار خط موصول ہوا ہے۔میزائل ساؤتھ ہیمیونگ صوبے کے مشرقی شہر ہیم ہنگ سے داغے گئے تھے اور یہ جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں بحرِ جاپان میں جا کر گرے۔جنوبی کوریا کی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق 05:34 اور 05:50 پر دو میزائل داغے گئے اور ان میزائلوں نے 400 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 48 کلومیٹر کی بلندی پر طے کیا اور اس دوران ان کی زیادہ سے زیادہ رفتار آواز کی رفتار سے 6.1 گنا زیادہ تھی۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر56

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •