Voice of Asia News

روس ،فوجی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک، سات زخمی ہوگئے

 
ماسکو ( وائس آف ایشیا) روس کے اقصائے شمال میں ارخانگیلسک کے علاقے میں فوجی اڈے میں ہونیوالے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، یہ دھماکہ اسلحہ کی چیکنگ کے دوران ہوا جس کے نتیجے اڈے پر خوف وہراس پھیل گیا۔روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ فوجی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں، یہ دھماکہ میزائلوں کی انجن یونٹ میں پیش آیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو اسلحہ ماہرین مارے گئے جب کی سات زخمی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک میزائل کا انجن زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ایک دوسرے سیاق میں روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی خطرناک مواد فضاء میں نہیں پھیلا، دھماکے کے بعد خارج ہونے والی شعاعیں معمول کے مطابق تھیں۔حکام کاکہنا ہے کہ فوجی اڈے پرہونے والے دھماکے کے نتیجے میں فضائی آلودگی یا کسی قسم کے مضر کیمیائی اثرات نہیں پھیلے۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر58

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •