Voice of Asia News

اسرائیلی فوج نے غزہ میں 4 فلسطینوں کو شہید کر دیا

غزہ(وائس آف ایشیا)قابض صیہونی افواج نے غزہ کی سرحد پر 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحد پر 4 فلسطینی نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دیکر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چاروں نوجوان شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کے پاس خودکار ہتھیار اور دستی بم موجود تھے۔تین روز قبل ہی فلسطین پر قابض صیہونی ریاست نے مغربی کنارے پر مزید 2300 غیر قانونی مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر12

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •