شان ہماری انڈسٹری کا سپر سٹار ،صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ‘ریشم

 
لاہور( وائس آف ایشیا)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اداکار شان ہماری انڈسٹری کا سپر سٹار ہے اور ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ، شان دوسروں لوگوں کی طر ح میرے بھی پسندیدہ ہیرو ہیں اور میں ان کا بے حد احترام کرتی ہوں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ریشم نے کہا کہ اداکار شان نے اپنے کام سے ثابت کیا ہے کہ وہ واقعی ہی انڈسٹری کے سپر سٹار ہیں اور نئے آنے والوں کو ان سے سیکھنا چاہیے ۔ شان بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ معتدل شخصیت کے حامل انسان ہیں او ریہ خوبی بہت کم لوگوں میں ہوتی ہے ۔ ریشم نے کہا کہ میں اور شان بہت اچھے دوست ہیں اور ہم دونوں ایک دوسرے کو بے حد عزت اور احترام دیتے ہیں ۔ انڈسٹری کے لوگوں کو شان کی فنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر 88