Voice of Asia News

مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان پاکستان کے موقف کی تائید ہے

واشنگٹن(وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال اور بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔کے پی آئی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات پر بین الاقوامی براداری کو بھی تشویش ہے ۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی ادارے کے چارٹر کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی رکن ممالک کو بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں، سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں اور کئی ممالک نے پاکستان کے مقف کی تائید کی ہے۔بعد ازاں ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے شعبہ قیام امن اور سیاسی امور کے سربراہ سے بھی ملاقات کی ۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا کر رکھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرے اور بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں حالات خراب کرنے سے روکے۔امریکہ میں پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر4

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •