Voice of Asia News

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے الحاق کو ختم کرنا حیران کن فیصلہ ہے

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکہ کے ممتاز خبررساں ادارے بلوم برگ کے ادارتی بورڈ نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے الحاق کو ختم کرنا حیران کن فیصلہ قرار دیا ہے۔ کے پی آئی کے مطابق بھارتی حکومت کے تسلط میں کشمیری عوام کی مشکلات کا حوالے دیتے ہوئے بورڈ نے کہاہیکہ وزیراعظم نریندر ا مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقصد اکثریتی مسلم ریاست کو اقلیتی مسلم ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ ادارتی بورڈ نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسی انتباہ کے بغیر بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 منسوخ کیا ہے جس میں کشمیر کو مکمل خود مختاری کی ضمانت دی گئی ہے۔ادارتی بورڈ نے اس بات پر مزید زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے حکمت عملی وضع کرے کیونکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے سے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ بورڈ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی حکومت کی مرضی تھوپنے سے کشمیری عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر7

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •