Voice of Asia News

بھارتی حکومت کے فیصلے کے پورے خطے کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔گلوبل ٹائمز

بیجنگ(وائس آف ایشیا)چین کے انگریزی کے ایک معروف روزنامے نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے پورے خطے کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔کے پی آئی کے مطابق گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک اداریے میں کہا گیا کہ خطے میں سیاسی کشیدگی بڑھانے کی بجائے غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔روزنامے نے کہا کہ مودی انتظامیہ نے خارجہ پالیسی میں غلط راستے کا انتخاب کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو اپنے سیاسی کھیل کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر8

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •