مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان پاکستانی موقف کی تائید ہے ،ملیحہ لودھی

نیویارک(وائس آف ایشیا) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال اور بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات پر بین الاقوامی براداری کو بھی تشویش ہے ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی ادارے کے چارٹر کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی رکن ممالک کو بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں، سفارتی محاذ پر کامیابیاں مل رہی ہیں اور کئی ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر20