Breaking News
Voice of Asia News

وزیراعلیٰ پنجاب کا زائد کرا یہ لینے والے ٹرانسپورٹر زکیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(وائس آف ایشیا) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحی کے موقع پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا ۔ ہفتہ کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اورپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے عید الاضحی کے موقع پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اورانتظامی افسران بس اڈووں پر جا کر تفصیلات حاصل کریں۔سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کو بھی موقع پر جاکر ٹرانسپورٹ کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے میٹروبس اسٹیشنز پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے کولرز فنکشنل نہ ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کولرز کو فی الفور فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سردار عثمان بزدار نے ٹھوکر نیاز بیگ سمیت ملتان روڈ پر اورنج لائن ٹرین ٹریک سے ملحقہ سڑکوں کی فوری تعمیرومرمت کی بھی ہدایت کی۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر21

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •