Breaking News
Voice of Asia News

چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کردی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر سدا بہار دوست کا شکریہ ادا کر تے ہیں چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر کے ثابت کیا کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہے،ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ دنیا خطے کو پر امن بنانے کیلئے وزیراعظم کی سوچ کے ساتھ کھڑی ہے جس کا واضح ثبوت چین کا پاکستان کی حمایت پر دو ٹوک موقف ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا منتظر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر سدا بہار دوست کا شکریہ ادا کر تے ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر کے ثابت کیا کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہے۔دونوں ممالک کی مابین دوستانہ اور قریبی تعلقات کا تقاضا تھا کہ پاکستان اپنے دوست کو مودی کے سیاہ اقدام پر اعتماد میں لے۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر24

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •