Breaking News
Voice of Asia News

یوم آزادی پرہمیں بچوں کو حب الوطنی بارے آگاہ کرنا چاہئے، شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ( وائس آف ایشیا)وزیر مملکت برائے سیفران ،انسداد و منشیات شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ 72 واں یوم آزادی قریب ہے اس موقع پرہمیں اپنے بچوں کو حب الوطنی کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے اور انہیں اس امر کی ترغیب دینی چاہیے کہ وہ ذمہ دار عالمی شہری بن سکیں۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے سینوں اور مکانات کو پاکستانی اور کشمیری پرچموں سے سجا دینا چاہئے ۔72ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کو درخت تحفہ میں دیں اور کشمیریوں کی پرامن حق خودارادیت کی جاری تحریک کا بھر پور ساتھ دیں۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر 73

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •