Breaking News
Voice of Asia News

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ 11روز کی توسیع

 
لاہور( وائس آف ایشیا) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11روز کی توسیع کردی۔احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے ملزم کو تاخیر سے پیش کرنے پر نیب پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔دوران سماعت حمزہ شہباز نے عدالت میں بیان دیا کہ کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، اگر کرپشن کی ہے تو نیب عدالت کو ثبوت پیش کرے، نیب عدالت کے ساتھ قوم کے سامنے بھی کرپشن ثابت کرے۔مجھے اﷲ سے انصاف کی پوری امید ہے ۔نیب حکام نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کے ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کرتے ہوئے 21اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر104

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •