Breaking News
Voice of Asia News

رانا ثناء اﷲ کا داماد بھی گرفتار ، مقامی عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور

 
فیصل آباد(وائس آ ف ایشیا)سابق صوبائی وزیر قانون مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اﷲ خاں کے داماد رانا احمد شہریار کو فیصل آباد پولیس نے ایک پرانے مقدمہ قتل میں گرفتار کرکے مقامی عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بری تعداد کی حکومت اور پولیس کیخلاف نعرے بازی مقتول کے ورثاء سے لیگی کارکنوں کی ہاتھا پائی ضلع کچہری میدان جنگ ‘پولیس موقع سے غائب وائس آ ف ایشیا کے مطابق فیصل آباد پولیس نے گذشتہ روز رانا ثناء اﷲ کے داماد رانا احمد شہریار کو احاطہ کچہری لاہور سے گذشتہ روز گرفتار کرکے فیصل آباد منتقل کیا تھا جہاں پر اس سے تھانہ سمن آباد کے ایک دوہرے قتل کے پرانے مقدمہ میں تفتیش کرنے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ کی عدالت میں پیش کرکے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظور ی دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا اس موقع پر رانا ثناء اﷲ کی بیگم نبیلہ ثناء اﷲ نے ایم پی اے رانا علی عباس اور دیگر وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پہنچے اور انہوں نے شہریار کی درخواست ضمانت دائر کی پیشی کے موقع پر رانا ثناء اﷲ کے حلقے سے سینکڑوں کی تعداد میں مسلم لیگی کارکن عدالت پہنچ گئے اور انہوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ دوسری جانب کارکنوں اور مقتول آصف بٹ اور عمران بٹ کے ورثاء کیساتھ لیگی کارکنوں کی ہاتھ پائی کے بعد ضلع کچہری میدان جنگ بن گیا سکیورٹی کیلئے آنے والی بھاری تعداد میں پولیس موقع سے غائب ہوگی یاد رہے کہ رانا ثناء اﷲ کے مخالف سابق وزیر مملکت عابد شیر علی اور ان کے والد چوہدری شیر علی کا الزام تھا کہ آصف بٹ اور عمران بٹ کے قتل میں رانا ثناء اﷲ اور ان کا داماد رانا احمد شہریار مبینہ طور پر ملوث ہے چند روز قبل بٹ برادران کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس میں اہم پیش رفت کے دوران ناقص تحقیقات اور ملزم چھوڑنے کی پاداش میں سابق ڈی ایس پی فیکٹری ایریا ملک خالد اعوان کو معطل اور ساتھی ایس ایچ او سمن آباد سب انسپکٹر خلیل گھمن کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تو اب انسپکٹر خلیل گھمن محکمانہ اجازت کے بغیر ہی بیرون ملک فرار ہو گیارانا احمد شہریار کو 17اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیاجائیگا۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر110

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •