Breaking News
Voice of Asia News

قائد اعظم ؒ کی قیادت میں مذہبی اقلیتوں نے آزادی کیلئے بے مثال جدوجہد کی:خرم نواز گنڈا پور

لاہور (وائس آ ف ایشیا) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بسنے والی غیر مسلم اقلیتوں کے جان و مال اور مذہبی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔قائد اعظم ؒ کی قیادت میں اقلیتوں نے آزادی کیلئے بے مثال جدوجہد کی۔مینارٹیز وطن عزیز کے جسم کا حصہ ہیں۔ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام میں مذہبی اقلیتوں نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ہمیں اپنے ہر پاکستانی پر فخر ہے،بانی پاکستان محمد علی جناح ؒ نے پاکستان میں آباد اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا جو وعدہ کیا تھا،72 سال بعد بھی اس کی پاسداری ہو رہی ہے،جبکہ ہمسایہ ملک بھارت اپنے بڑوں کی کروائی گئی تحریری یقین دہانیوں سے منحرف ہو رہا ہے۔آئین پاکستان کے تحت تمام اقلیتیں اپنی خوشیاں ،مذہبی تہوار اور اہم ایام ملک پاکستان میں آزادی سے مناتے ہیں۔پاکستان میں اقلیتیں اکثریت سے بڑھ کر حقوق انجوائے کر رہی ہیں ۔وہ 11اگست نیشنل مینارٹی ڈے کے حوالے سے منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا،شہزاد احمد قادری،حاجی محمد اسحق،ثناء اﷲ خان،شہزاد خان،حفیظ الرحمان و دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ آئین پاکستان میں غیر مسلموں کو مکمل سیاسی،مذہبی،سماجی حقوق حاصل ہیں۔قیام پاکستان کے موقع پر مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی قائد اعظم ؒ کی قیادت میں آزادی کیلئے جدوجہد کی تھی ۔سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں،پاکستان ہم سب کی پہچان ہے۔محبت اور یکجہتی کی خوشبو سے پورے پاکستان کو مہکانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی میں اقلیتوں نے بھی اہم کردار ادا کیاہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعاکی گئی۔
وائس آف ایشیا10اگست 2019 خبر نمبر113

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •