Voice of Asia News

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

کراچی( وائس آ ف ایشیا)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران نیول چیف نے پاک بحریہ کے اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ یہ سینٹر پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کو دیگر تربیت کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی کی جدید اور معیاری تربیت فراہم کرے گا۔ سینٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے آفیسرز اور جوان بھی تربیت حاصل کر سکیں گے۔ اس سینٹر کے قیام سے پاک بحریہ کے انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔قبل ازیں نیول چیف نے پاک بحریہ کی یو اے وی(UAV) لانچنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا۔ نیول چیف کو لانچنگ سائٹ پر یو اے وی سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔ دورے کے دوران نیول چیف نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •