Voice of Asia News

وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف کے درمیان ملاقات,قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا) وزیراعظم عمران خان اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورقومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہنے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اندرونی بیرونی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہکے درمیان ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اور پاکستان کے مستقبل کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •