Voice of Asia News

پاکستان اور چین کے درمیان آٹھویں سالانہ مشترکہ فضائی مشقوں ”شاہین آٹھ،، کاآغاز

بیجنگ(وائس آ ف ایشیا)پاکستان اور چین کی فضائیہ کی آٹھویں سالانہ مشترکہ مشقیں ”شاہین آٹھ،، شمال مغربی چین میں شرو ع ہوگئی ہیں ۔ان مشترکہ مشقوں کی مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی فضائیہ کا تربیتی معیار بہتر بنانا ہے ۔مشقوں کے انعقاد سے بالعموم دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات بڑھانے اور بالخصوص دونوں ملکوں کی فضائیہ کے باہم ملکر کام کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔گزشتہ سال دونوں دیرینہ دوست ملکوں کی فضائیہ کے درمیان مشترکہ تربیت پاکستان میں منعقد ہوئی تھی جوایک سال چین اور دوسرے سال پاکستان میں انعقاد کی بنیاد پر ہرسال منعقد ہوتی ہے۔
وائس آف ایشیا 24اگست 2019 خبر نمبر165

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •